03 جولائی ، 2012
لاہور…چمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی میں سیالکوٹ اسٹالینز کی شرکت کا دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کو آر ڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ بورڈنے تصدیق کی ہے کہ چیمپینز لیگ ٹی 20 میں پاکستان کی ڈومیسٹک ٹی20 کی فاتح ٹیم کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ چیمپئینز لیگ ٹی 20 اس برس اکتوبر میں جنوبی افریقا میں ہو گی جس میں سیالکوٹ اسٹالینز کو کوالیفائنگ راونڈ کھیلنا ہے۔ پی سی بی چیمپئینز لیگ میں شرکت کی دعوت کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے یہ معاملہ ایگزیکٹو کو آرڈینیشن کمیٹی میں زیر بحث آئے گا ۔