کھیل
03 جولائی ، 2012

قومی اسپورٹس پالیسی پر عمل درآمد کیلئے جمعرات کواجلاس طلب

قومی اسپورٹس پالیسی پر عمل درآمد کیلئے جمعرات کواجلاس طلب

لاہور…قومی اسپورٹس پالیسی پر عمل درآمد کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے جمعرات کواجلاس طلب کرلیا،جس میں تمام کھیلوں کی فیڈریشن کے نمائندوں کو طلب کیا ہے۔پاکستان کی کھیلوں کی فیڈریشنز کے ذمہ داران دو سے زیادہ بار عہدوں پر برقرار رہیں یا نہیں،حتمی فیصلہ کرنے کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 34کھیلوں کی فیڈریشنزکے نمائندوں کو 5جولائی کو اسلام آباد طلب کرلیا،یہ اجلاس انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کی ہدایت پر بلایا گیا ہے، جس میں آئی او سی نے کہا کہ تھا انہیں بتایا جائے کہ پاکستان کی کتنی فیڈریشنز قومی اسپورٹس پالیسی پر عمل کرنا چاہیتی ہیں ، اجلاس کی تمام کارروائی سے آئی او سی کو آگاہ کیا جائیگا۔

مزید خبریں :