کھیل
30 مارچ ، 2017

احمد شہزاد ویسٹ انڈین بیٹسمین سے ٹکرا کر زخمی

احمد شہزاد ویسٹ انڈین بیٹسمین سے ٹکرا کر زخمی

کوئنز پارک اوول، پورٹ آف اسپین میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد دوڑتے ہوئے ویسٹ انڈین بیٹسمین سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

احمد شہزاد کی گردن اور کمر میں شدید جھٹکا لگا، جس کے بعد گراؤنڈ میں موجود فزیو ماہر نے انہیں کالر لگا دیا، انہیں فوری طور پر اسٹریچر پر لٹا دیا گیا اور ایمبولینس کو گراؤنڈ میں لا کر اس کے ذریعے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں :