04 جولائی ، 2012
کراچی …نیٹو سپلائی کے معاملے کے حل ہونے پر امریکا کی طرف سے پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ (کولیشن سپورٹ فنڈ)کی 1ارب 10کروڑ ڈالر جاری کرنے کی خبروں پر مقامی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہوگیا فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق نیٹوسپلائی کھلنے کے بعد امریکا نے پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں 1ارب 10کروڑ ڈالر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فاریکس مارکیٹ میں اسی خبر کو مدنظر رکھتے ہوئے آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہوتا دکھائی دیا۔ ڈیلرز کے مطابق روپے کے مقابلے مین امریکی ڈالر کی قدر میں 10 پیسہ کمی آئی ہے اور یہ 95 روپے کی سطح سے کم ہوکر 94 روپے 90 پیسہ پر ٹریڈ ہوتا دکھائی دیا۔