پاکستان
04 جولائی ، 2012

نیٹوسپلائی میں رکاوٹ روکنے کی حکمت عملی بنالی ہے،رحمان ملک

نیٹوسپلائی میں رکاوٹ روکنے کی حکمت عملی بنالی ہے،رحمان ملک

کراچی…نیٹوسپلائی میں رکاوٹ روکنے کی حکمت عملی بنالی ہے،کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی توسختی سے نمٹیں گے،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گولی کسی کا نام پارٹی یا ذات نہیں جانتی،انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کا نام استعمال کرکے امن خراب کرنے والوں کو پارٹی سے نکالا جائے، رحمان ملک نے کہا کہ رمضان میں فطرے کی پرچیاں دینے والوں پرنظررکھیں گے،ایک سوال کے جواب ان کا کہنا تھا کہ جب براوقت آتاہے نوازشریف لندن چلے جاتے ہیں، وہ ان دنوں بھی لندن میں ہیں، شریف برادران کوآرام کی سیاست پسندہے۔

مزید خبریں :