پاکستان
04 جولائی ، 2012

ڈاکٹر شکیل آفریدی کے باعث بڑا ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے،میاں افتخار

پشاور…وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ سنٹرل جیل پشاور میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کی موجودگی کے باعث بنوں جیل سے بھی بڑا ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔ جیونیوز سے گفتگو میں صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار کا کہناتھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی وجہ سے سنٹرل جیل پشاور کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں جیل انتظامیہ کو دھمکیاں بھی مل چکی ہیں۔ جس پر وفاق کو پیشگی طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ سنٹرل جیل پشاور میں بنوں جیل سے بھی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ جب سے امریکا نے اس پر اسٹینڈ لیا ہے اسکی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ میاں افتخار کا کہناتھا کہ وفاق سے ڈاکٹر شکیل کو کسی دوسرے صوبہ منتقل کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔تاہم پنجاب اور سندھ نے اسے رد کردیا۔اگر پھر بھی خیبر پختونخوا میں رکھتے ہیں تو ہم بھی نمٹ لینگے ۔

مزید خبریں :