13 اپریل ، 2017
تھائی لینڈ کے دار الحکومت بینکاک میں سالانہ واٹر فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔
تھائی کیلنڈر کے مطابق سال نو کے آغاز پر ہونے والے سونگ کر ان فیسٹیول کے موقع پر بچے، بڑے اور خواتین ہاتھوں میں پانی کی پستولیں لیے واٹر فائٹ کرتے دکھائی دیئے اور ایک دوسرے کو پوری طرح پانی سے نہلا دیا۔
آج سے شروع ہونے والا یہ واٹر فیسٹیول 3روزجاری رہے گا جس کے دوران ہزاروں افراد شہر کے بیچوں بیچ سڑکوں پر نکل کر پانی سے جنگ کرتے دکھائی دیں گے جبکہ اس موقع پر دیگر مختلف نوعیت کے ایونٹس کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔