دنیا
14 اپریل ، 2017

ترکی : داعش سے تعلق رکھنے والےپانچ شدت پسند گرفتار

ترکی : داعش سے تعلق رکھنے والےپانچ شدت پسند گرفتار

ترکی کی سیکیورٹی فورسز نے استنبول میں کارروائی کرتے ہوئے داعش سے تعلق رکھنے والے 5شدت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترک حکام کے مطابق یہ شدت پسند اتوار کو ملک میں ہونے والے ریفرنڈم کے موقع پر دہشت گردی پرمبنی کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

ترک حکومت نے آئینی ریفرنڈم کے دوران دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اب تک کی کاروائیوں کے نتیجے میں ملک بھر میں 11 ہزار کے قریب دہشت گردوں کا صفایا کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :