دنیا
05 جولائی ، 2012

مون سون کی بارشیں، ممبئی کی سڑکیں ڈوب گئیں

مون سون کی بارشیں، ممبئی کی سڑکیں ڈوب گئیں

ممبئی… بھارت میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ممبئی میں بارش کا پہلا چھینٹا پڑتے ہی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی بارش ہوتے ہی ممبئی کی سڑکیں ڈوب گئی ہیں۔ ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہے اور کاروبار زندگی درہم برہم ہوگیا ہے جس سے لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔ گذشتہ روز ہونیوالی بارش سے سب سے زیادہ باندرا کا علاقہ متاثر ہوا ہے، یہاں 117ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،وکھرولی میں 103 ،دھاروی ، دادر ،اور کرلا میں 90ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ بھارت کے شمالی علاقوں میں ابھی تک بارشیں نہیں ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجود سب سے بڑے ڈیم بکھرا نانگل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک جا پہنچی ہے۔ ریاست آسام میں بارشوں کے بعد آنیوالے بد ترین سیلاب سے اسی سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :