کاروبار
05 جولائی ، 2012

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز شام6بجے کھل جائیں گے

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز شام6بجے کھل جائیں گے

کراچی… سوئی سدرن کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج شام چھ بجے کھل جائیں گے۔ ادارے کے مطابق بھٹ گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی بحال ہو گئی ہے جس کے باعث سی این جی اسٹیشنز شام چھ بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ سوئی سدرن کے مطابق منگل کے روز بھٹ گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث اچانک گیس فراہمی معطل ہوچکی تھی اور گیس کے دباوٴ کو بہتر کرنے کے لیے جمعرات کی صبح 9بجے سے جمعہ کی صبح 9بجے تک کیلئے سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کافیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :