05 جولائی ، 2012
اسلام آباد…وزیراعظم پرویز اشرف نے امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان کو نیٹو سپلائی کھلو انے کے لئے کامیاب کوششیں کرنے پر خراج تحسین پیش کیاہے۔وزیراعظم ہاوٴس اسلام اباد میں امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے ملاقات کی۔اس موقع پر پاک امریکا تعلقات اور نیٹو سپلائی کھلنے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم نے امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان کی پاک امریکا تعلقات کو برابری اور باہمی مفادات کی روشنی میں بہتر بنانے اور نیٹو سپلائی روٹ کھولنے کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان معاملات کو حل کرنے کی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان امریکا کے ساتھ برابری کے بینادی پر تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔