05 جولائی ، 2012
کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ملک اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہا ہے اورہمیں بیک وقت کئی قسم کے خطرات سے دوچار ہیں ۔عوامی نیشنل پارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج جیسی مبارک اور بابرکت رات خدا وند کریم کا خاص فضل و کرم ہے، امت مسلمہ شب برات کے موقع پر ملک کی سلامتی اور کراچی میں قیام امن کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیاکہ شب برات کے موقع پر عبادات ،تسبیحات ا ور دعاوٴں کا بھر پور اہتمام کریں، انہوں نے مزید کہا کہ آج کی بابرکت رات میں پٹاخوں و دیگر فضو لیات کا اہتمام اخلاقی طور پر اور مذہبی اقدار کے حوالے سے بھی لمحہ فکریہ ہے علماء کرام اسکے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور کردار اداکریں۔