05 جولائی ، 2012
لاہور…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے چیف سیکورٹی آفیسرمیجرریٹائرڈ معاذ پر حملہ مذموم حرکت ہے ،حملے کی تحقیقات جاری ہیں ،ملزموں تک پہنچ جائیں گے ،وہ لاہور کے جناح اسپتال میں میجرریٹائرڈ معاذ کی تیمارداری کے بعد میڈیا سے گفت گو کررہے تھے۔ انکا کہناتھاکہ یہ معلوم کررہے ہیں کہ ملزمان میجرمعاذ کی رہائش گاہ اورگاڑی تک کیسے پہنچے۔ انہوں نے کہاکہ یہ کسی کا انفرادی حملہ ہے نہ حملے کی وجہ ذاتی جھگڑا ہے، اس کارروائی کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے،حملے کی وجہ ذاتی جھگڑا نہیں،ایسی کارروائیوں کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرناہو تا ہے ،اس میں سیاسی اورکالعدم تنظیمیں بھی ملوث ہوسکتی ہیں تاہم کسی کو نامزد نہیں کرسکتے تاہم ملزموں کو ڈھونڈ نکالیں گے۔