پاکستان
05 جولائی ، 2012

شب ِ بر ات کے مو قع پراسلام آباد میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات

اسلام آباد…اسلام آ باد میں شب ِ بر ات کے مو قع پرخصوصی انتظامات کئے ہیں جس کے تحت مسا جد او رمیں مذہبی اجتما عات کے قریب ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شب ِبر ات کے مو قع پر سیکو ر ٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس موقع پرایک ہزار اہلکاروں فرائض سرانجام دیں گے جن میں خواتین پو لیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس موبائل شہر میں گشت بھی کررہی ہیں۔راول ڈیم اور لیک ویو پا ر ک میں خصوصی نفری اور پولیس کما نڈوز بھی تعینات کئے گئے ہیں اور وہاں آنے والوں کی واک تھر و گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کی جا رہی ہے۔ شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے بھی اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسراور جوانوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہیں۔

مزید خبریں :