05 جولائی ، 2012
پشاور…اسلامی جمعیت طلبہ نے نیٹوسپلائی کی بحالی کے خلاف مظاہرہ کیااورحکومت سے سپلائی بحالی کافیصلہ واپس لینے کامطالبہ کیا۔اسلامی جمعیت طلبہ نے پشاورپریس کلب کے سامنے نیٹوسپلائی کے خلاف مظاہرہ کیااورسپلائی بحال کرنے کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین نے بینرزاٹھارکھے تھے جن پر نیٹو سپلائی کی بحالی کافیصلہ واپس لینے کے مطالبات درج تھے۔مظاہرین کاموٴقف تھاکہ نیٹوسپلائی بحال کرناپارلیمنٹ کی قراردادکی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے اور اس فیصلے سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نیٹوسپلائی کی بحالی کافیصلہ واپس لیاجائے۔