05 جولائی ، 2012
لاہور…لاہور کے علاقے کلمہ چوک میں نجی بینک کی لفٹ گرنے سے چھ بینک ملازمین زخمی ہوگئے جبکہ بینک انتظامیہ نے خراب لفٹ کی جگہ دوسری لفٹ دکھا کر پولیس کو مطمئن کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق بینک میں کھانے کے وقفے کے دوران چھ افراد لفٹ میں سوار ہوئے ،لوڈشیدنگ کے باعث لفٹ اچانک بند ہو کر نیچے گرگئی،ان کا کہنا تھا کہ اس میں سوار افراد زخمی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے،دوسری جانب واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی ،بینک انتظامیہ نے اسے چلتی لفٹ دکھا کرمطمئن کردیا ،عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے زخمی افراد کے بارے میں جاننے کی زحمت ہی نہیں کی، ادھر بینک یونین کے عہدیداروں کا کہناہے کہ لفٹ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال ہوا ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔