06 جولائی ، 2012
کنگسٹن… ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں شکست دے کر پانچ میچ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ کنگسٹن جمیکا میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 190 رنز اسکور کئے، بی جے واٹلنگ 60 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، آندرے رسل نے 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، بارش کی وجہ سے میزبان ٹیم کو ڈکورتھ لیوس میتھڈ کے تحت 33اوورز میں 136 رنز کا ہدف ملا جسے انہوں نے 25ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ڈوین اسمتھ 65 اور کرس گیل 63 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ اس کامیابی کے بعد ویسٹ انڈیز کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔