06 جولائی ، 2012
ڈینور… امریکی ریاست کولوراڈو میں آگ کے بعد سیلاب کاخطرہ منڈلا رہا ہے جبکہ کئی شہروں میں درجہ حرارت ریکارڈتوڑتا جارہاہے۔ کولوراڈو کی آگ پر90 فیصد قابو پالیا گیا ہے،،27جون سے لگی آگ سے 32ہزارافراد گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے، تاہم حکام کا کہناہے کہ جنگلات کی آگ گھروں اور گاڑیوں کے ساتھ قدرتی پودوں کو بھی نگل گئی ہے ، ایسے میں ہونے والی بارش سیلاب کاسبب بن سکتی ہے۔ ادھرمشرقی ریاستوں میں 6 دن جاری رہنے والے ہلاکت خیز طوفان سے لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہیں اور گرمی ہے کہ بڑھتی ہی چلی جارہی ہے۔ گزشتہ روز شکاگو میں 39 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ مغربی اٹلانٹک سے وسطی اٹلانٹک بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گرمی سے بچنے کے لیے لوگ پارکوں میں فواروں کے درمیان دن گزاررہے ہیں۔