02 فروری ، 2012
لندن … برطانوی جیل سے رہائی کے بعد جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے محمد عامر نے کہاکہ وہ ابو ظہبی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔لندن میں جیو نیو زکے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ سے گفت گو میں محمد عامر نے یہ نہیں بتا یا کہ وہ کب وطن واپس جائیں گے۔تاہم انھوں نے قومی ٹیم کے بارے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہاکہ ان کہ دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔