پاکستان
06 جولائی ، 2012

نیٹو سپلائی کی بحالی کا حکومتی فیصلہ درست ہے، گورنر خیبرپختونخوا

نیٹو سپلائی کی بحالی کا حکومتی فیصلہ درست ہے، گورنر خیبرپختونخوا

راولپنڈی … گورنر خیبر پختونخوا مسعود کوثر نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بندش سے فاٹا کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوئے، سپلائی کی بحالی وفاقی حکومت کا درست فیصلہ ہے جس سے 40سے زیادہ ممالک سے تعلقات بہتر ہوں گے۔ راولپنڈی میں کنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا مسعود کوثرنے کہا کہ نیٹو سپلائی کھلنے سے جہاں اقتصادی طور پر پاکستان کو فائدہ ہوگا وہاں عالمی برادری کو بھی اچھا پیغام جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے باشندوں کے بارے میں یہ تاثر غلط ہے کہ وہ منشیات، اسلحہ اور قتل و غارت کے علاوہ کچھ نہیں جانتے، حالانکہ وہ مہذب، پرامن اور درخشاں روایات کے امین ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ فاٹا کو جو توجہ ملنی چاہئے تھی وہ تاحال نہیں ملی، وہاں خواتین میں تعلیم کا تناسب صرف 3فیصد ہے۔

مزید خبریں :