07 مئی ، 2017
پاکستان کے لئے 1992ء سے 2003ء تک انڑنیشنل کرکٹ کھیلنے والے 48سال کے راشد لطیف نے کراچی میں واقع تھلیسمیہ سے متاثرہ بچوں کے اسپتال کا دورہ کیا۔
اسپتال میں اس بیماری سے لڑنے والے بچوں کیساتھ ملاقات کے علاوہ انہوں نے متاثرہ بچوں کے والدین کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے،انھیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
چھ ٹیسٹ اور 25ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کر نے والے راشد لطیف نے اس موقع پر عمیر ثناء فاونڈیشن کے روح رواں ڈاکٹر کاشف انصاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں تو سب اپنے لئے جیتے ہیں ،دوسروں کے لئے کچھ کر نے کا جذبہ قابل تحسین اور ستائش ہے۔
سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر نے تھلیسمیہ کے بچوں کیساتھ یونس خان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔