10 مئی ، 2017
بارباڈوس کا دوسرا ٹیسٹ 106رنز سے ہارنے والی ٹیم پاکستان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ایک تبدیلی کیساتھ میدان میں اترے گی۔
بارباڈوس ٹیسٹ میں ڈیبیو پر 40اوورز میں 145رنز دے کر محض ایک وکٹ لینے والے شاداب خان کو ڈراپ کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔31سال کے وہاب ریاض ان کی جگہ لے رہے ہیں۔
وہاب ریاض جمیکا میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیلے تھے جہاں میچ میں 29اوورز میں وہ 95رنزکے بدلے صرف دو وکٹ تک محدود رہے تھے جبکہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر نے اب تک 25ٹیسٹ کے دوران 34.35کی اوسط سے محض 78وکٹیں حاصل کی ہیں۔
دوسری طرف 20 ماہ بعد قومی ٹیم میں واپس آنے والے اوپنر احمد شہزاد جو دو ٹیسٹ کی چار اننگز میں صرف ایک نصف سنچریبناسکے ہیں۔
سر درد کی شکایت میں مبتلا ہونے کے باوجود ڈومینیکا ٹیسٹ میں تجربے کار اظہر علی کے پارٹنر ہوں گے۔