07 جولائی ، 2012
ٹوکیو… افغانستان کے معاشی مستقبل کے بارے میں ڈونر کانفرنس کل ٹوکیو میں ہورہی ہے۔ کانفرنس میں دنیا بھرکے 70 سے زائد ممالک اور تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے اور اس میں2014 میں بین الاقوامی فوجوں کے افغانستان سے انخلا کے بعد ملک کے معاشی استحکام کو ممکن بنانے کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ کانفرنس میں شرکا کی جانب سے افغانستان کے لیے ترقیاتی امداد میں سالانہ 4ارب ڈالر کے وعدے کئے جائیں گے۔ افغان کانفرنس میں شرکت کے لئے ٹوکیو جانے سے پہلے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن غیر اعلانی دورے پر افغانستان پہنچ گئی ہیں۔۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد وہاں کی صورتِ حال کا جائزہ لینا ہے۔