کھیل
11 مئی ، 2017

نواز پر پابندی کا خطرہ: پی سی بی نوٹس کی اندرونی کہانی

کراچی : پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر محمد نواز  کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 6 ماہ کی پابندی اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پاکستان کے لئے تین ٹیسٹ، 9ون ڈے اور 5ٹی 20انٹرنیشنل کھیلنے والے آل راونڈر محمد نواز پر پابندی کی یہ تلوار آسٹریلیا میں 'بکی' کی جانب سے رابطہ کرنے کی اطلاع بروقت کرکٹ بورڈ کو نہ کرنے کی وجہ سے لٹک رہی ہے۔

کرکٹ بورڈ نے محمد نواز کو 8 مئی کو اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 4.3کی خلاف وزری کے تحت 'نوٹس آف ڈیمانڈ 'جاری کیا اور انہیں 11مئی یعنی آج لاہور میں اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

اگرچہ ،پی سی بی نے اپنے نوٹس میں محتاط رویہ اختیار کرتے ہو ئے کسی قسم کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا  تاہم، البتہ اندر کی کہا نی یہ ہے کہ اس سال دورہ آسڑیلیا کے دوران محمد نواز سے ایک "بکی" نے 13جنوری کوبرسبن کے  وولن گابا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ون ڈے سے قبل رابطہ کیا تھا۔

مگرمحمد نواز نے مبینہ طور پر " بکی " سے رابطے کی اطلاع سیکوریٹی مینجر کرنل (ر) ایاز کو نہیں کی تاہم ، بعد ازاں  پاکستان سوپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ واقع کے بعد انہوں نے رضا کارانہ طور پر پی سی بی کو آسڑیلیا میں  پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا  ،جو کہ قواعد کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اب پاکستان کر کٹ بورڈ نے تین ماہ بعد اس معاملے کی تحقیقیات کرتے ہو ئے ٹیسٹ کر کڑ کو طلب کیا،جس میں  محمد نواز نے اطلاعات ہیں کہ اپنی غلطی کا بر ملا اعتراف کیا ہے، جس کے بعد امکان ہے کہ محمد نواز کو کم ازکم 6 ماہ کی پابندی اور جر ما نے کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے۔

یاد رہے ،برسبین میں کھیلے گئے اس ون ڈے میں میزبان آسڑیلیا نے 92رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

مذکورہ میچ میں محمد نواز نے آٹھ اوورز میں 48رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی اور  آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہو ئے صرف ایک رنز بنا کر ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :