خصوصی رپورٹس
12 مئی ، 2017

شب برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

شب برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

ملک بھرمیں شب برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، اس موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مساجد اور قبرستانوں کی سیکورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ملک بھر میں شب برات کےموقع پرگزشتہ شب عوام نے اپنے خالق کائنات کے حضور سجدہ ریز ہو کر توبہ و استغفار، اعمال کی اصلاح، رزق حلال میں برکت، درازی عمر ، صحت و تندرستی سمیت مختلف دعائیں کیں۔

شب برات کے موقع پرمساجد، گھروں اور دیگر مقامات کو برقی قمقموں سےسجایا گیا اورمحافل کا انعقاد کیا گیا،جہاں علماء کرام نے شب برات کی فضیلت بیان کی اورنعت خوانوں نےنعت خوانی کی،شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پرفاتحہ خوانی کیلئے بڑی تعداد میں قبرستانوں کا رخ کیا اور قبروں پر گُل پاشی کی۔

دوسری جانب مختلف علاقوںمیں شہریوں کو شب برات کے موقع پر بھی لوڈشیڈنگ کی شکایت کا سامنا رہا ، شب برات کے حوالے سے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی تھی۔

مزید خبریں :