خصوصی رپورٹس
13 مئی ، 2017

سعودی عرب، لاؤڈاسپیکر کا استعمال بڑی مساجد تک محدود

سعودی عرب، لاؤڈاسپیکر کا استعمال بڑی مساجد تک محدود

سعودی عرب میں اس سال سعودی وزارت اسلامی امور نے پابندی عائد کی ہے کہ جامع مساجد کے سوا کسی بھی مسجد کو رمضان المبارک میں نماز تراویح میں لاؤڈ اسپیکرز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نائب وزیر برائے امور مساجد ڈاکٹر توفیق السدیری نے مملکت کے تمام علاقوں میں وزارت کے اعلیٰ عہدیداروں کو تحریری ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ تراویح کی نماز میں لاؤڈاسپیکر کا استعمال بڑی جامع مساجد تک محدود کرائیں ۔

عام مساجد اور چھوٹی مساجد بھی تراویح کے دوران لاؤڈاسپیکر استعمال کرنے کی مجازنہیں ہوں گی۔ وزار ت اسلامی امور نے مساجد میں مطبوعات کی تقسیم پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

لٹریچراور پمفلیٹس تقسیم کرنے والوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت اسلامی امور نے واضح کیاہے کہ مملکت بھر کی تمام مساجد میں رمضان المبارک کے حوالے سے جملہ انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

مزید خبریں :