کھیل
17 مئی ، 2017

مزید چھ مہینے کرکٹ نہیں کھیل سکتا، عمران نذیر

مزید چھ مہینے کرکٹ نہیں کھیل سکتا، عمران نذیر

ٹیسٹ کرکڑ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کہتے ہیں ،وہ مزید چھ مہینے کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔

پاکستان کے لئے آٹھ ٹیسٹ 79 ون ڈے اور 25 ٹی 20 کھیلنے والے عمران نذیر کی کرکٹ میں واپسی کا فوری کوئی امکان نہیں ہے۔

بحرین میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے، ٹیسٹ اوپنر کا کہنا تھا کہ وٹامن ڈی کی کمی ،بڑھتے ہوئے یوریک ایسڈاور کولیسڑول نے انھیں کرکٹ سے دور کر دیا ہے۔

ان بیماریوں کے سبب جسم کے جوڑوں میں رہنے والا شدید درد اب بہت حد تک کم ضرور ہوا ہےالبتہ ابھی فزیو تھراپی چل رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ﷰڈاکٹرز خاصے پرامید ہیں کہ وہ جلد کرکٹ کے میدان میں کھیلنے کے قابل ہو جائیں گےتاہم اس کے لئے مزید چھ ماہ کا وقت درکار ہوگا۔

جارح مزاج اوپنر ان دنوں فیسٹیول میچ کے لئے بحرین میں موجود ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے لئے آخری ٹی 20 سری لنکا کے خلاف پریما داسا کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو میں 4 اکتوبر 2012ء کو کھیلا تھا تاہم بیماری کے سبب ٹیسٹ اوپنر اب فرسٹ کلاس کرکٹ سے بھی دور ہو گئے ہیں۔

ماضی میں عمران نذیر بھارت میں ہونے والی متنازعہ انڈین کرکٹ لیگ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں :