کھیل
17 مئی ، 2017

پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں کبھی فائنل تک نہیں پہنچا

پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں کبھی فائنل تک نہیں پہنچا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کبھی فائنل تک نہیں پہنچی ۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں ایڈیشن یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہونے جا رہا ہے۔

منی ورلڈ کپ کہلانے والے ٹورنامنٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔چار سال قبل 2013ء میں انگلینڈ میں کھیلی گئی آخری چیمپینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم نے مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی اور پاکستان ٹیم سن 1998 میں بنگلہ دیش میں کھیلی گئی تاریخ کی پہلی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے عامر سہیل کی قیادت میں حصہ لیاتھا۔ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کے نتیجے میں گھر لوٹنا پڑا۔

کینیا میں 2002ء میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہوئی۔ اس وقت کپتان معین خان تھے۔پاکستان ٹیم کو پہلے ہی راؤنڈ میں نیوزی لینڈ نے شکست دے دی۔

انگلینڈ میں 2004ء میں کھیلی گئی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کے کپتان انضمام الحق تھے ۔روز باول، ساؤتھیمپٹن میں ویسٹ انڈیز نے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دی۔

بھارت میں 2006ء میںکھیلی گئی ٹرافی میں پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان تھے۔اس میں بھی پاکستان ٹیم سیمی فائنل تک نہ پہنچ سکی۔

جنوبی افریقا میں 2009ءمیں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی ہوئی ۔ اس وقت کپتان یونس خان تھے۔سیمی فائنل میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے شکست دی ۔

انگلینڈ میں 2013ء میں کھیلی گئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم نے مصباح الحق کی قیادت میں حصہ لیا۔ قومی ٹیم ،بھارت،جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے میچ ہار گئی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیمیں
بنگلہ دیش میں 1998ءمیں پہلے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں آنجہانی ہنسی کرونیے کی قیادت میں جنوبی افریقا چیمپئن بنا۔فائنل میں ویسٹ انڈیز کو 4وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔

کینیا میں کھیلے گئے دوسرے ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ اسٹیفن فلیمنگ کی قیادت میں چیمپئن بنا۔نیروبی جیم خانہ پر کھیلے گئے فائنل میں بھارت کو 4وکٹ سے شکست ہوئی۔

سری لنکا میں 2002ء میں چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل بارش کی نذر ہوگیا۔سری لنکا کے کپتان سنتھ جے سوریا اور بھارت کے سارو گنگولی نے مشترکہ طور پر ٹرافی اٹھائی۔

انگلینڈ میں 2004ء میں ہو نے والی آئی سی سی چیمپینز ٹرافی ویسٹ انڈیز نے برائن لارا کی قیادت میں جیتی۔فائنل میں مائیکل وان کی قیادت میں کھیلنے والی انگلینڈ کی ٹیم کو 2 وکٹ سے شکست ہوئی۔

بھارت میں2006ء کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلی گئی۔آسڑیلیا ،رکی پونٹنگ کی قیادت میں چیمپئن بنا۔

وانکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی میں برائن لارا کی قیادت میں کھیلنے والی ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

جنوبی افریقا میں 2009ء میں آسڑیلیا نے رکی پونٹنگ کی قیادت میں اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔

سینچورین پارک میں برینڈن میک کولم کی قیادت میں کھیلنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


انگلینڈ میں 2013ء میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھارتی ٹیم نے ٹرافی جیتی ۔مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں فاتح ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو پانچ وکٹ سے ہرایا جبکہ میزبان ٹیم کے کپتان الیسڑا کِک تھے۔

مزید خبریں :