دنیا
17 مئی ، 2017

روس کومعلومات کی فراہمی،میک کین نے واٹرگیٹ سے تشبیہ دیدی

روس کومعلومات کی فراہمی،میک کین نے واٹرگیٹ سے تشبیہ دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کو داعش کےخلاف معلومات کی مبینہ فراہمی پر ری پبلکن کانگریس رکن میک کین نےبھی ٹرمپ کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا اوراسےواٹر گیٹ اسکینڈل کے حجم کے مساوی قرار دیاہے۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ اور سرگئی لاروف کی ملاقات میںمبینہ معلومات کی فراہمی کی امریکی حکام کی جانب سے تردید بھی کی جا چکی ہے تاہم اس واقعے پروائٹ ہائوس پرکیپٹل ہل نے بھی تنقید کے خوب تیر چلائے ۔

اس تمام صورت حال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ بطور صدر روس کو داعش کے خلاف معلومات دینا چاہتے تھے اور یہ اختیار ان کا حق ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ روس داعش اور دہشت گردی کے خلاف جنگ تیز کرے۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر نے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات میں ان کو داعش کےخلاف معلومات فراہم کیں۔

اخبار کی رپورٹ کی امریکی حکام نے تردید کی، جبکہ کریملن ترجمان نے بھی اس خبر کو بے معنی قرار دیا۔

مزید خبریں :