پاکستان
07 جولائی ، 2012

اسلام آباد میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

اسلام آباد میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

اسلام آباد…اسلام آباد میں نانتھ ایونیو پر پولیس ناکے پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا جب کہ ملزمان تھوڑی ہی دور واقع سیکٹر آئی ایٹ میں گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے زیر استعمال گاڑی آج صبح سیکٹر ایف ٹین ٹو سے چھینی گئی تھی ، ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے مشتبہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں موجود ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے اصغر عباسی نامی پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔

مزید خبریں :