پاکستان
07 جولائی ، 2012

لاہور: ینگ ڈاکٹرز نے جاسوس کرنیوالے اسپیشل برانچ کے اہلکار کو پکڑلیا

لاہور: ینگ ڈاکٹرز نے جاسوس کرنیوالے اسپیشل برانچ کے اہلکار کو پکڑلیا

لاہور … سروسز اسپتال لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے اسپیشل برانچ کے اہلکار کو جاسوسی کے الزام میں پکڑ کر کمرے میں بند کر دیاتاہم 2 گھنٹے بعد اسے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر آفتاب کے مطابق اسپیشل برانچ کا اہلکارسرفراز جاسوسی کیلئے ہاسٹل میں گھوم رہا تھا، اسے پکڑ لیا گیا اوربعد میں پولیس کی درخواست پر چھوڑ دیا۔ ان کا کہناتھاکہ پنجاب حکومت نے جاسوسی کر کے عدالتی احکامات کی توہین کی ہے، اسپیشل برانچ کے اہلکار کا سروس کارڈ پیر کو ہائیکورٹ میں پیش کریں گے۔ دوسری طرف اسپیشل برانچ کے کانسٹیبل سرفراز نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ینگ ڈاکٹرز کے جنرل باڈی کے اجلاس کی رپورٹ لینے آیا تھا، ڈاکٹر وں نے اسے صرف کمرے میں بند رکھا، تشدد نہیں کیا ۔

مزید خبریں :