پاکستان
07 جولائی ، 2012

کراچی: ملزمان کی نشاندہی پر پولیس کے چھاپے، مزید مورتیاں برآمد

کراچی: ملزمان کی نشاندہی پر پولیس کے چھاپے، مزید مورتیاں برآمد

کراچی … کراچی سے 2 روز قبل پکڑے جانے والی مورتیوں میں ملوث گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے چھاپے مار کر مزید مورتیاں برآمدکرلیں، مجسموں میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مجسمہ بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق 2روز قبل کنٹینر کے ذریعے اسمگل ہونے والی قیمتی نوادرات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر 2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا تھا۔ عوامی تھانہ پولیس نے گرفتار ملزمان سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس نے دونوں گرفتار افراد کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔ گرفتار افراد کی نشاندہی پر مقدمے میں عاطف بٹ اور آصف بٹ نامی افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد نے بتایا ہے کہ دونوں افراد نے اس کنٹینر میں سامان بک کرایا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق برآمد ہونے والا مجسمہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مجسمہ ہے۔یہ مجسمہ94 انچ طویل اور 70 انچ چوڑا ہے۔اب تک 80 مورتیوں کی انونٹری تیار کی گئی ہے، جس کا تخمینہ 80 کروڑ روپے کے قریب ہے جبکہ مزید مجسموں کی انونٹری تیار کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :