پاکستان
07 جولائی ، 2012

لانگ مارچ نہیں روکیں گے، کالعدم تنظیمیں اسلام آباد نہ آئیں، رحمان ملک

لانگ مارچ نہیں روکیں گے، کالعدم تنظیمیں اسلام آباد نہ آئیں، رحمان ملک

اسلام آباد … مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کرنے والوں کو نہیں روکیں گے، کالعدم تنظیم سے وابستہ افراد اسلام آباد آئے تو انہیں گرفتار کیا جائے گا، تربت میں گاڑیوں سے اتار کر پنجابیوں اور پٹھانوں کو قتل کیا گیا۔ مشیر داخلہ رحمان ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت میں ہر ایک کو مارچ کرنے کا حق ہے،لانگ مارچ کرنے والوں کو نہیں روکیں گے، لانگ مارچ کرنیوالوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاع پاکستان والے لانگ مارچ میں اسلام آبادکا رخ نہ کریں یہاں پابندی ہے، اگر کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد شہر میں آئے تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ تربت میں فائرنگ کے واقعات پر ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے تربت میں گاڑیوں سے اتار کر پنجابیوں اور پٹھانوں کو قتل کیا۔

مزید خبریں :