کھیل
21 مئی ، 2017

بحرین: عرفان پٹھان کو پاکستانی کرکٹرز کیساتھ کھیلنے سے روک دیا گیا

بحرین: عرفان پٹھان کو پاکستانی کرکٹرز کیساتھ کھیلنے سے روک دیا گیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر عرفان پٹھان کو بحرین میں پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ فیسٹیول میچ کھیلنے سے روک دیا۔

بحرین کے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیسٹول کرکٹ میچ میں مصباح الحق کی قیادت میں کھیلنے والی بحرین ایگلز نے 69رنز سے فتح حاصل کر لی۔

پہلے کھیلتے ہوئے فاتح ٹیم نے 5وکٹ پر 244رنز بنائے۔کپتان مصبا ح الحق نے 10چھکوں کی مدد سے 38گیندوں پر 121رنز کی اننگز کھیلی۔شاہد آفریدی نے 49گیندوں پر 79رنز اسکور کئے۔جواب میں بحرین فالکنز 4وکٹ پر 175رنز بناسکی۔

میچ کو بحرین میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا تھا،لیکن اس وقت منتظمین کے لئے مشکل صورت حال کاپیدا ہوگئی جب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر عرفان پٹھان کو فیسٹول میچ میں شرکت کا اجازت نامہ دینے سے معذرت کر لی۔

عرفان پٹھان نے فیسٹول میچ کی پریس کانفرنس میں شرکت کی البتہ میچ نہیں کھیلے۔

میچ کے آرگنائزر فہد صادق کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ بحرین میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم جلد تعمیر ہو،اس بارے میں انہیں حکومت بحرین کی جانب سے مثبت اشارے مل رہے ہیں اور فیسٹول میچ کاوزارت کھیل کے تعاون سے انعقاد اس سلسلےکی ایک کڑی تھی۔

فہد صادق نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد بحرین میں کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوںگی اور انٹرنیشنل کرکٹرز بحرین آئیں گے۔

مزید خبریں :