دنیا
23 مئی ، 2017

مانچسٹر سانحہ دہشتگردی کا ہولناک و قابل مذمت واقعہ ہے، ٹریزامے

مانچسٹر سانحہ دہشتگردی کا ہولناک و قابل مذمت واقعہ ہے، ٹریزامے

برطانوی وزیر اعظم ٹریزامے نے مانچسٹر دھماکے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانچسٹر سانحہ دہشت گردی کا ہولناک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔

ٹیریزا مے نے کہا کہ مانچسٹر ارینا واقعہ کی تمام تفصیلات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے، تاہم پولیس واقعے کو دہشت گردی کے واقعہ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ اظہار ہمدری بھی کیا ہے۔ ذائع کہتے ہیں کہ مانچسٹر دھماکے کے بعد برطانوی کنزرویٹو پارٹی نے انتخابی مہم معطل کر دی ، جبکہ برطانیہ میں عام انتخابات 8 جون کو ہونگے ۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم کا یہ بیان مانچسٹر ایرینا میں ہونے والے سانحے کے بعد سامنے آیا ہے۔

مانچسٹر ایرینا پورے یورپ کا سب سے بڑاان ڈور ایرینا ہے، جس میں 21 ہزار تماشائیوں کی گنجائش موجود ہے۔دھماکے کے وقت 15 ہزار سے زائد افراد اس ان ڈور ایرینا میں موجود تھے ۔

 

 

مزید خبریں :