08 جولائی ، 2012
لاہور…پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ ملتان ،سرگودھا فیصل آباد ا ور دیگر شہروں میں ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ ملتان میں گردآلود ہوائیں چلنے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔سرگودھا اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔فیصل آباد ، چیچہ وطنی اور گوجرہ میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔