دنیا
08 جولائی ، 2012

امریکا کی مختلف ریاستوں میں گرمی کی لہر جاری

امریکا کی مختلف ریاستوں میں گرمی کی لہر جاری

واشنگٹن…امریکا کی مختلف ریاستوں میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ دارالحکومت واشنگٹن میں درجہ حرارت مسلسل دسویں دن بھی 35 ڈگری سے زائد رہا۔ امریکی شہریوں کے لیے امتحان کے دن ابھی ختم نہیں ہوئے۔ آسمان سے برستی آگ نے شہریوں کے معمولات زندگی شدید متاثر کیے ہیں ۔ درجہ حرات میں اضافے کے ساتھ ہی ساحلوں ،پارکوں اور سایہ دار جگہوں پر عوام کی تعداد میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ غیر متوقع گرمی نئے نئے رکارڈ قائم کررہی ہے۔ واشنگٹن میں گزشتہ روز درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر ابھی کئی دنوں تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں :