کھیل
26 مئی ، 2017

امید ہے رمضان میں ٹیم اچھا پرفارم کریگی، سرفراز احمد

امید ہے رمضان میں ٹیم اچھا پرفارم کریگی، سرفراز احمد

برکتوں اور فضیلتوں کے ماہ مبارک رمضان کی آمد آمد ہے، قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں موجود ہے۔

ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو امید ہے کہ ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

وکٹ کیپر بیٹس مین کہتے ہیں کہ 1992ء کے ورلڈ کپ کے وقت بہت چھوٹا تھا، البتہ لوگوں سے سنا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں لوگوں کی دعاؤں نے ٹیم کو ٹورنامنٹ میں واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

سرفراز احمد کہتے ہیں کہ دعاؤں میں بڑا اثر ہوتا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس بار بھی عوام چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں گے۔

رمضان المبارک میں عبادت کی سوال پر کپتان کا جواب تھا کہ برمنگھم میں گرمی بہت ہے، پریکٹس اور میچوں کا شیڈول ایسا ہے کہ ممکن ہےمیچ والے دن روزہ نہ رکھ سکیں،البتہ آرام والے دن میں روزہ ضرور رکھیں گے۔

کپتان کہتے ہیں کہ چوں کہ برمنگھم میں عشاء کا وقت کافی تاخیر سے ہے، لہٰذا تراویح پڑھنا ممکن نہیں ہوگا، تاہم پوری کوشش ہوگی کہ رمضان المبارک میں اپنی عبادات کا خیال رکھوں۔

مزید خبریں :