پاکستان
08 جولائی ، 2012

پشاو: بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے جینامحال کردیا

پشاور…پشاورمیں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینامحال کردیا ہے۔پشاورکے شہری علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی اور کم وولٹیج سے قیمتی الیکڑانک آلات جلنے سے شہری پریشان ہیں۔ دیہی علاقوں میں صورتحال مزید ابتر ہے جہاں چند گھنٹے ہی بجلی آتی ہے۔ اکثر علاقوں میں فنی خرابی کی بنیاد پر مسلسل چھ چھ گھنٹے بجلی بندرہتی ہے۔ بجلی نہ ہونے سے ٹیوب ویل بند ہیں اور پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :