پاکستان
08 جولائی ، 2012

آئین سپریم ،مگر آئین کو بنانے والی پارلیمنٹ ہی ہے، گیلانی

آئین سپریم ،مگر آئین کو بنانے والی پارلیمنٹ ہی ہے، گیلانی

لاہور…سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ آئین سپریم ہے،مگر آئین کو بنانے والی پارلیمنٹ ہے۔ملتان جاتے ہوئے لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کااستحکام یقینی بنایا،پاکستان ناکام ریاست نہیں، ایک وزیراعظم گیا تو دوسرا آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہمیں نے آئین کا تحفظ کیا ہے، سیاسی شہید ہونے کی تمنا کبھی نہیں کی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے سرائیکی صوبے کی سزا دی گئی ہے،اگرآج وزیراعظم نہیں ہوں تواس کی وجہ سرائیکی صوبے کیلئے آوازاٹھاناہے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد وفاقی جماعت ہے۔نیٹو سپلائی کی بحالی پر دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے لانگ مارچ پر انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کرنی والے سب جہادی لوگ ہیں،آج موسم اچھاہے،دفاع پاکستان کونسل کوپانی اور دیگر اشیا دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ دہری شہریت کے معاملے پربھی مشاورت کی جائے گی۔اِس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ شعر بھی پڑھا ”جن پتھروں کوعطاکی تھی ہم نے دھڑکنیں جب زبان ملی توہم ہی پربرس پڑے“

مزید خبریں :