پاکستان
30 مئی ، 2017

پشاور میں گلبدین حکمت یار کے سمدھی قتل

پشاور میں گلبدین حکمت یار کے سمدھی قتل

افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار کے سمدھی کو پشاور میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پشاور کے علاقے پشتخرہ میں حاجی فرید کو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ فجر کی نماز کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔

پولیس کے مطابق مقتول حاجی فرید حال ہی میں افغانستان سے واپس آئے تھے اور پشاور میں مقیم تھے جہاں انہیں نقیب محمد کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔

مقتول حاجی فرید حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار کے بیٹے کے سسر تھے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں امن معاہدے کے بعد اقوام متحدہ نے چندہ ماہ قبل ہی گلبدین حکمت یار کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کیا جب کہ ان پر عائد پابندیاں بھی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :