دنیا
08 جولائی ، 2012

مصری صدرنے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنیکا حکم کالعدم قرار دیدیا

مصری صدرنے  پارلیمنٹ کو تحلیل کرنیکا حکم کالعدم قرار دیدیا

قاہرہ … مصری صدر محمد مرسی نے ایک صدارتی حکم کے ذریعے سپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر مجلس الشعب (پارلیمنٹ) کو فوری طور پر اجلاس منعقد کرنے کا حکم دیا ہے۔ صدر مرسی نے اپنے فرمان میں مزید کہا ہے کہ نئے آئین کو عوامی توثیق بذریعہ ریفرنڈم کے بعد 60 دن میں نئے انتخابات منعقد ہوں گے جس کے بعد نئی پارلیمنٹ وجود میں آئے گی۔ یاد رہے کہ تحلیل شدہ اسمبلی اسلام پسندوں کی اکثریت ہے جس میں فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کے پا س 40 فیصد، جبکہ النور سلفی پارٹی کے پاس 20 فیصد سیٹیں ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر اوباما نے اپنے مصری ہم منصب کو ستمبر میں امریکا میں منعقد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کی دعوت دی ہے لیکن صدر مرسی نے اپنے پہلے بیرون ملک دورے کیلئے سعودی عرب کو منتخب کیا ہے۔

مزید خبریں :