پاکستان
01 جون ، 2017

اسلامی اتحاد کاایران پر حملے کا تاثر درست نہیں، سرتاج عزیز

اسلامی اتحاد کاایران پر حملے کا تاثر درست نہیں، سرتاج عزیز

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ یہ تاثردرست نہیں کہ اسلامی اتحاد ایران پر حملہ کردےگا، اتحاد کا فوکس دہشت گردی پر ہے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانی افواج سعودی عرب سے باہر تعینات نہیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو بھی ایران کے ساتھ توازن برقرار رکھنے کا احساس ہے، ان کی موجودگی اس حوالے سے توازن بھی رکھے گی۔

سرتاج عزیز کا مزید کہنا ے کہ ننگرہارحملےکی تفصیلات ہمیں فراہم نہیں کی گئیں، پاکستانی سرحد کے قریب بھارتیوں کی موجودگی باعث تشویش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سرحد کے اتنے قریب بھارتی موجود تھے،بھارت نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزیاں کیں۔

سرتاج عزیز نے یہ بھی کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے،بھارتیوں کی موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ وہ پاکستان میں حملے اسٹیج کرتے ہیں۔

مزید خبریں :