03 جون ، 2017
ترجمان وزیراعظم ہاوس مصدق ملک نے کہا ہے کہ جےآئی ٹی سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں، تعاون نہ کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
جیو نیوز کے پرو گرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ عدالت میں احترام کے ساتھ اپنا موقف پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو سسلی مافیا کہا گیا، آپ کو ایسی کون سی چیز نظر آرہی ہے جو سسلی مافیہ کیا کرتی تھی؟۔