پاکستان
03 جون ، 2017

کراچی میں 24 سالہ نوجوان کے قتل کا معمہ حل

کراچی میں 24 سالہ نوجوان کے قتل کا معمہ حل

خوبصورت تصویر والی فیس بک آئی ڈی کے ذریعے رابطہ کیا گیا، پھر ملاقات کی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ شرو ع کر دی ، کراچی میں خوب صورت خواجہ سرا نے جھانسے میں نہ آنے والے نوجوان کو اپنے ساتھی طہٰ سے مل کر قتل کر ڈالا۔

چوبیس سالہ راشد کے قتل میں خواجہ سرا شہزاد کے ملوث ہونے کی تصدیق سی سی ٹی وی ویڈیو سے ہوئی، خواجہ سرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اس کا ساتھی طہٰ تاحال مفرور ہے۔

خوبصورت تصویر والی فیس بک آئی ڈی سے رابطہ کیا اور پھر ملاقات کی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کرنے والا خواجہ سرا قتل بھی کر گزرا۔

خواجہ سرا شہزاد نے جھانسے میں نہ آنے والے نوجوان کو ساتھی سےمل کر مار ڈالا ،24سالہ راشد کی لاش 31مئی کو طارق روڈ کے قریب جھیل پارک سے ملی تھی۔

قتل کے ملزم خواجہ سرا شہزاد کا ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مقتول راشد نے اس کا موبائل فون چرانے کی کوشش کی جس پر اسے روکنے کی کوشش کے دوران راشد کا قتل ہوگیا۔

راشد کی لاش کو خواجہ سرا اور اس کے ساتھی نے ایک بیگ میں رکھا اور جھیل پارک کے پاس رات میں پھینک دیا جس کی تصدیق سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوتی ہے، پولیس نے مقتول کے موبائل ریکارڈ سے خواجہ سرا کا پتہ لگایا۔

مزید خبریں :