کھیل
05 جون ، 2017

چیمپئنز ٹرافی میں آج آسٹریلیا اوربنگلہ دیش مدمقابل

چیمپئنز ٹرافی میں آج آسٹریلیا اوربنگلہ دیش مدمقابل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا ایک، ایک میچ کھیل چکی ہیں۔

بنگال ٹائیگرز ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ انگلینڈ سے ہار چکا ہے اور اب اس کو ایونٹ میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ہوگا، اسی صورت میں وہ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہ سکے گا۔

دوسری جانب آسٹریلیا اس بار بھی ٹورنامنٹ کے فیورٹس میں شامل ہے، آسٹریلیا کا پہلا میچ نیوزی لینڈ سے بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا، آسٹریلیا کیلئے بھی آج کا میچ بہت اہم ہے، ایک روزہ فارمیٹ میں بنگلہ دیش کے مقابلے میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :