پاکستان
02 فروری ، 2012

عدالت جرنیلوں کی بھی توہین عدالت دیکھے، اعتزاز احسن

عدالت جرنیلوں کی بھی توہین عدالت دیکھے، اعتزاز احسن

اسلام آباد… توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق ہے اور اپنے موکل کو اپیل کا مشورہ دونگا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این آر او عمل درآمد کیس سے متعلق 4افراد نے متفقہ طور پر ایک سمری تیار کی اور وزیراعظم کو تجویز دی گئی کہ خط لکھاجانابے سود ہے، ایسی سمری پراگر وزیر اعظم نے فیصلہ کیا تو یہ توہین عدالت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے عاجزی کے ساتھ اپنا سرتسلیم خم کیا، عدالت کو ایسی توہین عدالت بھی دیکھنی چاہیے جو جرنیلوں نے کی، عدالت کو صرف سویلینز ہی کو نہیں دیکھنا چاہیے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ میں نے کسی فرد کی نہیں،آئین کی نمائندگی کی ہے۔

مزید خبریں :