09 جولائی ، 2012
اسلام آباد … جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر ابھی تک باضابطہ طور پر انہیں آگاہ نہیں کیا گیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ میڈیا کے ذریعے ہی چیف الیکشن کمشنر بنائے جانے کی اطلاعات مل رہی ہیں، ابھی تک اس حوالے سے باضابطہ طور پر کسی نے آگاہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپنی ترجیحات سے جلد میڈیا کو آگاہ کروں گا۔ واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں فخر الدین جی ابراہیم کو چیف الیکشن کمشنر بنائے جانے سے متعلق اتفاق رائے ہوگیا ہے۔