کاروبار
09 جولائی ، 2012

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سی اے اے کی 12 روپے کی نادہندہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سی اے اے کی 12 روپے کی نادہندہ

کراچی … پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن، سول ایو ی ایشن اتھارٹی کی 12 ارب روپے کی نادہندہ ہو گئی۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پچھلے 4 سال سے مسلسل ادائیگیوں کے بارے میں انتہائی سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں تقریباً 12 ارب روپے کی نادہندہ ہو گئی ہے۔حکام کے مطابق سول ایوی ایشن کے مطابق ٹکٹوں پر موجود سی اے اے کی فیس براہ راست وصول کرنے پر آیاٹا سے اتفاق ہو گیا ہے ، تاہم پی آئی اے اس بارے میں بھی سستی دکھا رہی ہے۔دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کے مطابق ادارہ ، سی اے اے کا نادہندہ نہیں اور ٹکٹوں پر حاصل ہونے والی سی اے اے کی رقم ہر 15 دن بعد ادا کر دی جاتی ہے۔

مزید خبریں :