09 جولائی ، 2012
اسلام آباد…ایران کی کمپنی نے ہنگامی بنیادوں پر ایک ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ ایرانی کمپنی ایم اے پی این اے کے وفد نے اسلام آباد میں وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کمپنی کے سربراہ عباس علی عابدی نے بتایا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں چھوٹے ڈیموں کے ذریعے 25 میگا واٹ بجلی بنانے میں دل چسپی رکھتے ہیں۔ وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار نے کہا کہ ایران کی کمپنی کی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہو ں نے کہا کہ ایران کی کمپنی تکنیکی معاملات جلد نمٹائے تاکہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوسکے۔